حیدرآباد ریجن میں کسٹم کی کارروائی کے دوران اسمگل شدہ متعدد گاڑیاں، ایرانی ڈیزل، گٹکے اور چھالیہ، سگریٹ اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔
کسٹم ڈائریکٹر صادق اللہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مختلف کارروائیوں کے دوران 6 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔
صادق اللہ کا کہنا تھا کہ بر آمد کئے گئے سامان میں اسمگل شدہ 12 گاڑیاں، ڈیڑھ لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل، 133ہیوی گاڑیوں کے ٹائر، 25 ہزار کلو چھالیہ، 20 ہزار 500 بھارتی گٹکے کے پیکٹس، 36 ہزار غیر ملکی سگریٹ کے ڈنڈے و دیگر سامان شامل ہیں۔